Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 فروری 2019 04:54am

اسپیکر پختونخوا اسمبلی بھی نیب کے نشانے پر

پشاور: قومی احتاسب بیورو (نیب) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درّانی کی گرفتاری کے بعد کے بعد اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی پر اختیارات کے نا جائز استعمال کا الزام ہے۔

 نیب کی جانب سے سابق چیف سیکرٹری امجد خان اور ہائیر ایجوکیشن چیئرمین عطاء الرحمان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے مشتاق غنی اور امجد خان کو 26 فروری کو طلب کیا ہے۔ حکام ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق کیسز میں بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔

 نیب خیبر پخونخوا نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری  تشویشناک قرار

یاد رہے کہ اس سے قبل نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کیا تھا۔

نیب کافی عرصے سے آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کررہا ہے جس کی بنیاد پر نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔

نیب نے آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کیا۔

Read Comments