Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 اپريل 2019 07:39am

بھارت :عام انتخابات کا چوتھا مرحلہ :9ریاستوں کی 72نشستوں کیلئے پولنگ

نئی دہلی :بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے 9ریاستوں کی 72نشستوں کیلئے پولنگ جاری ہے۔

بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے  9ریاستوں کی  72نشستوں کیلئے پولنگ  جاری ہے ۔

 بہار، جھاڑکنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، راجستھان، اترپردیش، مغربی بنگال میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

ووٹنگ کے موقع پر مغربی بنگال میں کانگریس اور بی جے پی کے کارکنان کے درمیان تصادم بھی ہوا ،7مرحلوں پر مشتمل عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 23مئی کو ہوگا۔

 دوسری جانب  بھارت کےنام نہاد انتخابات کےموقع پرضلع اننت ناگ میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

وادی میں  قابض بھارتی  فوجیوں کی ایک بڑی تعداد تعینات ہےجبکہ ٹرین او انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

Read Comments