Aaj Logo

شائع 26 جون 2019 06:39am

مشہور شخصیات کی 'بغلوں کے بیکٹریا' سے بنایا گیا انسانی پنیر

لندن کے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم  میں ہونے والی ایک نمائش میں 5 ایسے پنیر بھی رکھے گئے ہیں، جنہیں مشہور شخصیات کی بغلوں، انگوٹھے اور ناک کے نتھنوں  کے بیکٹریا سے بنایا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کو 'سیلف میڈ' (Selfmade) کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس پنیر کو موسیقار اور پنیر تیار کرنے والے  ایلکس جیمز بلر، شیف ہیسٹن بلیومینتھل، برطانوی ریپر پروفیسر گرین، فوڈ رائٹر روبی ٹینڈہو اور میڈنیس کے فرنٹ مین سنگز کے بیکٹریا سے بنایا گیا ہے۔

مشہور شخصیات کے بیکٹریا کو حاصل کر کے ان کی لیبارٹری میں پرورش کی گئی، جسے پنیر بنانے کیلئے استعمال کیا گیا۔

پنیر بنانے کیلئے ماہرین نے اُن بیکٹریا کا انتخاب کیا ہے جو  کھانے کیلئے محفوظ تھے۔

Read Comments