Aaj Logo

شائع 27 جون 2019 04:13am

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 26 ارب 44 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 26 ارب 44 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ آج پیش کیا جائے گا، نئے مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔

بلدیاتی حکومت کے نئے مالی سال کے بجٹ میں ایک کروڑ روپے بچت ظاہر کی گئی ہے، جبکہ اخراجات کا تخمینہ 26 ارب سے زائد لگایا گیا ہے۔

نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 390 نئی اور 277 جاری اسکمیں شامل ہیں۔

Read Comments