Aaj Logo

شائع 27 جون 2019 04:21am

لاہور: فائرنگ کے مختلف واقعات، 5 افراد زخمی

لاہور: رات گئے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے، رنگ محل میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے عطااللہ، رفیع اللہ اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہوگیا، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر تھانہ شادباغ کی حدود میں گھر کے باہر بیٹھنے سے منع کرنے پر علی عرف ببلہ بٹ اور ساتھیوں نے فائرنگ کر کے محمد فیاض اور زاہد کو شدید زخمی کردیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments