Aaj Logo

شائع 01 جولائ 2019 09:57am

پرواز کرتے ہی طیارہ تباہ، تمام مسافر ہلاک

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 انجنوں والا چھوٹا طیارہ ایڈیسن ائیرپورٹ سے اڑان بھر رہا تھا کہ قریبی ہینگر پر گر گیا، طیارہ عمارت پر گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث طیارے میں موجود پائلٹ سمیت تمام 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے عملہ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوا جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے نام اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

Read Comments