Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2019 09:55am

ورلڈ کپ اسکواڈ میں نظر انداز کرنےپر بھارتی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ورلڈ کپ کیلئے منتخب کئے گئے بھارتی اسکوڈ میں نظر انداز کئے جانے والے کرکٹر امباتی رائیڈو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ رائیڈو کو ورلڈ کپ کیلئے منتخب کی گئی 15 کرنی ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی۔

رائیڈو کو شیکھر دھون اور وجے شنکر کے زخمی ہونے کے بعد بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی۔ ورلڈ کپ میں جب کھیلنے کے دوران شیکھر دھون زخمی ہوئے تو ان کی جگہ ریشبھ پنت کو جگہ دی گئی۔ اس کے بعد جب وجے شنکر زخمی ہوکر باہر ہوئے تب بھی رائیڈو کو موقع نہیں دیا گیا۔ بلکہ رائیڈو کی بجائے مینک اگروال کو موقع دیا گیا۔

خیال رہے کہ رائیڈو نے 50 ون ڈے میں 1694 رن بنائے ہیں۔ ان کی اوسط 47.05 ہے اور سب سے زیادہ اسکور 124 رن ہے۔ انہوں نے تین سنچری اور 10 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

رائیڈو کا ون ڈے میں اسٹرائیک ریٹ 79.04 کا رہا۔ انہوں نے ہندوستان کیلئے پانچ ٹی 20 میچ بھی کھیلے ہیں، جس میں 10.50 کی اوسط سے 42 رن بنائے ہیں۔

Read Comments