Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2019 07:09am

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہور: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

فیملی کورٹ کے جج اختر حسین نے سابق شوہر خرم خان کی بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق شوہر کی بیٹے کی ملاقات کا حکم بھی دیا۔

خرم خان نے موقف اختیار کیا کہ سابقہ بیوی عدالتی حکم کے باوجود بیٹے سے ملاقات نہیں کروا رہی، عدالت سے استدعا ہے کہ سابق بیوی کو بیٹے سے ملاقات کا پابند کرنے کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے خرم خان اور فضہ بتول کے درمیان علیحدگی 2009 میں ہوئی تھی۔

Read Comments