Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2019 06:13am

موبائل کارڈز پرکٹوتی میں‌ کمی، 100 روپےکے لوڈ پر اب کتنے ملیں گے؟

اسلام آباد: موبائل کمپنیوں نے صارفین سے آپریشنل اور سروسز فیس کی وصولی روک دی ہے، جس کے بعد صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کی بجائے 88.9 روپے ملیں گے۔

سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا، جس کے بعد موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کر دی گئی۔ اب 100 روپے کے لوڈ پر 76.94 کے بجائے 88.89 روپے ملیں گے اور موبائل صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر 11.95 روپے کا ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل موبائل فونز پر 100 روپے چارج کروانے پر 100 روپے کا بیلنس ہی آتا تھا جس کے خلاف موبائل کمپنیوں نے عدالت عالیہ رجوع کیا اور پھر سے 76.94 روپے کی کٹوتی ہونے لگی تھی، تاہم اب دوبارہ سپریم کورٹ کے حکم پر آپریشنل اور سروسز فیس میں کمی کی گئی ہے۔

Read Comments