Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2019 12:18pm

ورلڈ کپ کی واحد ٹیم جسے کوئی انعامی رقم نہیں دی جائے گی

آئی سی سی پاکستانی ٹیم کو دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کرے گا، لیکن تمام ٹیموں میں سے ایک ٹیم ایسی بھی ہے جسے ایک دھیلا بھی ادا نہیں کیا جائے گا۔

افغان کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران اپنے تمام میچز میں شکست ہوئی، جس کی بنا پر اسے کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔

میگا ایونٹ میں 10 ٹیموں نے شرکت کی جس میں ہر ٹیم کو ایک دوسرے سے میچ کھیلنے کا موقع ملا، تاہم کچھ میچز بارش کی نذر ہوگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز، رنر اپ کو 20 لاکھ ڈالرز، سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالرز، جبکہ لیگ اسٹیج میں فی میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز کی رقم ادا کی جائے گی۔

پاکستان نے کل پانچ میچز میں فتح حاصل کی اور اس کا ایک میچ منسوخ ہوا، اس لیے پاکستان کو کل دو لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی رقم ملے گی۔

تاہم افغانی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے مگر اس کے علاوہ کوئی اضافی انعامی رقم نہیں ملی۔

Read Comments