Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2019 07:03am

ضم شدہ قبائلی اضلاع میں انتخابات، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پشاور: خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پہلی بار آج صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت  انتظامات ہیں، پولنگ اسٹیشن کے باہر پولیس، لیویز، خاصہ دار اور پاک فوج کے دستے تعینات ہیں، 554 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر بھی فوج تعینات ہے جبکہ 11700 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

خواتین پولنگ اسٹیشنز پر 900 سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر پانچ اہلکار جبکہ حساس ترین اسٹیشن پر گیارہ اہلکار تعنیات ہیں،  پولنگ اسٹیشنز میں داخلے سے قبل ووٹرز کو تلاشی کے عمل سے گزارا جارہا ہے۔

پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ شکایات اور نتائج موصول کرنے کیلیے الیکشن کمیشن میں سیل قائم کر دیا گیا ہے، جو 20 اور 21 جولائی کو 24 گھنٹے کام کرے گا۔ الیکشن سے متعلق شکایات 0519210809 اور 0519210810 پر موصول کی جائیں گی۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان پرانے سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔ پریزائیڈنگ افسر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کے

حوالے کرے گا اور ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچائے گا،جہاں سے نتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دیئے جائیں گے۔

Read Comments