Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2019 08:57am

شعیب اختر نے دنیا کےسب سے بڑے یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے صرف 28 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرکے سب سے بڑے یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ چند روز میں یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سبسکرائبرز کرنے پر شعیب اختر کو گولڈن بٹن بھی پیش کیا گیا۔

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں مجھے یوٹیوب کی جانب سے "گولڈن بٹن" ملا، آپ تمام لوگوں کیلئے بہت سارا پیار۔

انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔

شعیب اختر نے اس موقع پر یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہیں اس گولڈن بٹن کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنا یوٹیوب چینل بنایا جس نے سب سے بڑے یوٹیوبر پیوڈی پائے کا ریکارڈ توڑا اور اتنے کم دنوں میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کیے۔

Read Comments