Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2019 06:07am

امریکا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور بے دردی سے قتل

 

 نیویارک: امریکا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ نامعلوم ملزمان نے نعمان سلیمی کی لاش کو دیوار کنارے پھینکا اور گاڑی ساتھ لے گئے۔

 انتیس سالہ نعمان سلیمی کی جلد ہی شادی ہونے والی تھی، بھائی کا کہنا ہے کہ نعمان سلیمی ایک بہترین شخصیت کا مالک تھا۔

 ہم نے رابطہ کیا تو کہا گیا کہ جاکر دیکھیں شاید آپکا بھائی گاڑی میں سوگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم نعیمی کو سر کے پچھلے حصے میں گولی مار کر اسکی لاش جانوروں کی طرح ڈمپ کردی گئی۔

 پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ سلیمی کو کیوں قتل کیا گیا، مقتول کی سرخ کی نسان گاڑی بھی غائب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ہوسکتا ہے کہ نعیمی کا قتل ڈکیتی کی واردات کے دوران ہوا۔

Read Comments