Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اگست 2019 07:32pm

فاسٹ بولر حسن علی کا نکاح آج ہوگا

فاسٹ بولر حسن علی کا نکاح آج دبئی میں ہوگا جبکہ گزشتہ روز ان کی مہندی کی تقریب ہوئی تھی جس میں قریبی رشتے دار اور دوست یاروں نے شرکت کی۔

مہندی کی تقریب میں حسن علی نے سبز رنگ کا کرتا زیب تن کر رکھا تھا جبکہ قومی کرکٹر شاداب خان بھی تقریب میں موجود تھے۔


اس تقریب میں حسن علی کے دوستوں اور رشتہ داروں نے سرخ شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

Read Comments