Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2019 04:53am

لاہور بدترین اسموگ کی لپیٹ میں، تعلیمی ادارے بند

لاہور کی فضا بدترین دھند کی لپیٹ میں آگئی ہے جس کے باعث شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

لاہور میں دھند کے باعث محکمہ اسکول ایجوکیشن نے آج تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

 شہر کی ایئر کوالٹی انڈیکس 454 تک پہنچ گئی، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، آنکھیں بھی جلنے لگیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو بغیر ضرورت گھروں سے نکلنے سے منع کردیا ہے۔ ساتھ ہی باہر جاتے ہوئے چہرے کو ماسک یا گیلے کپڑے سے ڈھانپنے کا مشورہ دیا ہے۔

Read Comments