Aaj Logo

شائع 25 جنوری 2020 05:30am

'شہباز شریف قائداعظم کی مہندی پر جاتے ہوئے۔۔۔'

لندن: پاکستان کے سیاسی رہنماؤں میں  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا منفرد ڈریسنگ اسٹائل کافی مشہور ہے۔

شہباز شریف بیرون ملک دوروں کے دوران ترچھی ہیٹ بھی پہنتے ہیں اور کسی ہالی وُڈ ہیرو کی طرح غیرملکی سڑکوں پر پھرتے نظر آتے ہیں۔

شہباز شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز شریف سرمئی رنگ کا لانگ کورٹ پہن کر کھڑے ہیں ،گردن کے گرد پیلے رنگ کا مفلر ہے جبکہ سویٹ شرٹ کے پیچھے سے باہر آتی ہوئی نیلے رنگ کی ٹائی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے سر پر جناح کیپ بھی لے رکھی ہے۔

اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا اور صارفین نے دلچسپ جملے بھی کسے ہیں۔

ایک شخص نے لکھا،  "شہباز شریف قائد اعظم کی مہندی پر جاتے ہوئے"

نجیب صدیقی نامی صارف نے شہباز شریف کو قائداعظم کی بارات کا شہہ بالا قرار دیا۔

فرح ناز نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حسِ لباس اور حسِ مزاح کا بہترین امتزاج قرار دیا۔

Read Comments