Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 فروری 2020 10:12am

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا

کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ مہاتیر محمد نے ملائیشین بادشاہ کو اپنا استعفیٰ جمع کرایا۔

گزشتہ دنوں مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ وہ نومبر 2018 میں ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔

یاد رہے کہ 2018 کے عام الیکشن میں نجیب رزاق کو شکست دینے کیلئے مہاتیر محمد نے دیگر دوجماعتوں کے ساتھ اتحاد بنا کر انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

اس دوران یہ طے پایا تھا کہ کامیابی کی صورت میں پہلے دو سال مہاتیر محمد وزیراعظم رہیں گے جبکہ بقیہ مدت کیلئے انور ابراہیم کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔

گزشتہ دنوں مہاتیر محمد نے واضح کیا تھا کہ وہ عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہیں اور نومبر میں ایشیا پیسفک تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔

Read Comments