Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 فروری 2020 10:17am

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی جانب سے قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے پابندی کے باوجود پنڈی اسٹیڈیم میں سرعام پتنگ بازی کی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے پتنگ بازی کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فہیم اشرف اور موسیٰ خان پتنگ بازی میں مصروف ہیں۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ چونکہ راولپنڈی میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہے اسی لیے کھلاڑیوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب اسٹیڈیم میں کٹی پتنگوں نے راولپنڈی پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ پولیس پتنگ بازی کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی۔

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے انوکھی ہدایت سامنے آئی کہ اگر کوئی بھی کٹی پتنگ اسٹیڈیم میں آتی ہے تو اسے پھاڑ کر پھینک دیا جائے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس حکام کی موجودگی میں کھلاڑیوں کی جانب سے پتنگ بازی کی گئی اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی سمیت پورے ملک میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے تاہم اب پنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی جانب سے پولیس حکام کی موجودگی میں پتنگ بازی کی گئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا رنگا رنگ میلہ جاری ہے، پنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے 8 میچز کھیلیں جائیں گے۔

Read Comments