Aaj Logo

شائع 14 مارچ 2020 04:04am

کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ: آج ہارنے والی ٹیم کے ساتھ کیا ہوگا؟

پاکستان سپرلیگ فائیو میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں اہم ٹاکرا ہوگا۔ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے اسلام آباد کو میچ میں لازمی فتح درکار ہے، کراچی کنگز جیتا تو ٹاپ فورمیں شامل ہوجائے گی۔ لائیو ایکشن شام سات بجے شروع ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شکست کی صورت میں ایونٹ سے چھٹی ہوجائے گی، جیت گئے تو امکانات روشن رہیں گے۔ فتح پر کراچی کنگز کی ٹیم سیمی فائنل میں قدم رکھ دے گئی۔

دونوں ٹیمیں سیزن میں دوسری بار مد مقابل آئیں گی۔ کراچی کنگز نے اسلام آباد کو پانچ وکٹوں سے پچھاڑا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پرملتان سلطانز کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ کراچی کنگز کا دوسرا اور پشاور زلمی کا تیسرا نمبر ہے۔ اسلام آباد کی پانچویں اور کوئٹہ کی چھٹی پوزیشن ہے۔

Read Comments