Aaj Logo

شائع 29 اپريل 2020 08:05am

نئے وزیراطلاعات شبلی فراز کے بارے میں وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں

سینیٹر شبلی فراز جنہیں ملک کا نیا وزیر اطلاعات و نشریات بنایا گیا ہے نہایت دھیمے مزاج، صلح جو اور میڈیا فرینڈ لی شخصیت کے مالک ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات بنا نے کا فیصلہ کورونا وائرس کے ضمن میں ملک کو درپیش ہمہ جہتی بحرانوں میں میڈیا کے کردار کو مثبت، فعال اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے کیا گیا۔

شبلی فراز، احمد فراز کے بڑے صا حبزادے ہیں جو پشاور میں پیدا ہو ئے ابتدائی تعلیم پشاور میں حا صل کی۔

پی اے ایف سرگودھا اور ایڈ ورڈ کالج پشاور میں اعلیٰ تعلیم کے بعد سول سروس آف پاکستان کا امتحان بھی پاس کیا، لیکن والد مرحوم کے مشورے پر شبلی فراز نے بینکنگ کے شعبے کا انتخاب کیا ایک انٹرنیشنل بینک میں سینٹر ایگزیکیٹو کی حیثیت سے اسپین، لندن، امریکا، جنوبی امریکا، ونیزویلا میں خدمات انجام دیں۔

شبلی فراز روانی سے اسپینش زبان بول اور لکھ سکتے ہیں۔ سنہء 2000 میں واپس پاکستان آکر کچھ عرصہ والد صاحب کے ساتھ گزارا، 2008 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

 انہوں نے خیبر پختونخواہ میں تعلیمی ریفا رمز پر اہم کام کیا 2015 میں سینیٹر منتخب ہوئے۔

Read Comments