Aaj Logo

شائع 09 مئ 2020 04:45pm

چین کے شہروہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کوواپس لانے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے چین کے شہروہان میں پھنسے پاکستانی طلباء  کوواپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی طالب علموں کو خصوصی پروازوں پروطن واپس لایا جائیگا۔

حکومت پاکستان نے چین کے شہر وہان مین پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز18 مئی کو وہان کےلئے روانہ ہوگی۔پی آئی ے کی چارخصوصی پروازوں کے ذریعے 1ہزارسے زائد پاکستانی طلبا وطن واپس لایا جائیگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اورسیز زلفی بخاری نے کہا کہ وہان میں شہر میں پھنسے پاکستانی طلباء وزیر اعظم عمران خان کے بہادر سپاہی ہیں۔ مشکل وقت میں ملک کےلئے قربانی دینے پر پاکستان کوان پر فخر ہے۔

Read Comments