Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 مئ 2020 10:34am

وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقاریونس نے تنگ آکر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے اپنے  ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کا ٹوئٹر اوکاؤنٹ پھر ہیک کرلیا گیا، میرے اکاؤنٹ سے انتہائی نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیا جو میرے اور میری فیلمی کیلئے تکلیف دہ بات ہے، آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ اس واقعہ کہ بعد مجھےمداح سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے، اگر کسی کو میرے اس فیصلے سے تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتاہوں۔

Read Comments