لاہور: قومی کرکٹر محمد حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کا معاملہ، آل راؤنڈر گزشتہ کئی روز سے کھانسی میں مبتلا تھے۔
تفصیلات کے مطابق 15 جون کو ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں محمد حفیظ 14 مرتبہ کھانسے۔
بار بار کھانسنے پر جب رپورٹر نے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ صرف خشک کھانسی ہے کوئی خطرے والی بات نہیں۔ پروفیسر ویڈیو کانفرنس کے دوران بار بار پانی بھی پیتے رہے۔
Blockquote
واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے کرائی گئی کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں محمد حفیظ کا کورونا مثبت آیا تھا تاہم اگلے ہی روز انہوں نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا تو وہ منفی آگیا۔