Aaj Logo

شائع 29 جون 2020 11:48am

ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا فیصلہ معطل کرنےکی استدعامسترد

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے ڈینیل پرل قتل کیس کی سماعت کی ۔

وکیل سندھ حکومت نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان بین الااقوامی دہشتگرد ہے جنہیں ایم پی او کے تحت رکھا گیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملزمان کو دہشتگرد کہنے پر اعتراض کیا تو وکیل نے بتایاکہ ایک ملزم بھارت اوردوسرا افغانستان میں دہشتگرد تنظیم کے ساتھ کام کرتا رہا ،ملزمان آزاد ہونے کے سنگین اثرات ہوسکتے ۔

جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ یاد رکھیں ملزمان کوایک عدالت نے بری کیا ہے جس پر ملزمان کے وکیل نے بتایاکہ ملزمان نے 18 سال سے سورج نہیں دیکھا ۔

جسٹس مشیرعالم نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کی بریت کے حکم کو ٹھوس وجہ کے بغیرکیسے معطل کیا جا سکتا، فیصلے میں کوئی سقم ہوتب ہی معطل ہوسکتا ہے حکومت چاہے توایم پی او میں توسیع کرسکتی ہے ۔

بعدازاں عدالت عظمیٰ نے ڈینیل پرل قتل کیس کی مزیدسماعت ستمبرکیلئے ملتوی کردی۔

Read Comments