دفاعی چیمپیئن مانچسٹر سٹی اور آرسنل نے ایف اے فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، فائنل تک رسائی کی جنگ 18 جولائی کو ہوگی۔
ایف اے کپ کا چھٹا راؤنڈ، مانچسٹرسٹی نے نیوکاسل کیخلاف 0-2 سے فتح سمیٹ لی، سٹی نے 37 ویں منٹ میں ڈی بروئن کے پنالٹی پر گول کی بدولت برتری حاصل کی۔
رحیم اسٹرلنگ نے 68 ویں منٹ میں گیند کو جال میں ڈال کر سٹی کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
آرسنل نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کیخلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کی جانب سے پیپے اور سیبالوس نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
مانچسٹر سٹی اور آرسنل کے درمیان سنسنی خیز سیمی فائنل 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔