لاہور:6کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ غیرملکی پرواز کے ذریعے لاہور سے مانچسٹرروانہ ہوگیا۔
مسلسل 2کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی اسکواڈ میں شامل 6کھلاڑی لاہورسے مانچسٹرروانہ ہوگئے۔
کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان،فخرزمان، محمد رضوان، اورمحمد حسنین شامل ہیں۔
کھلاڑی مانچسٹرسے بذریعہ بس وورسٹرپہنچیں گےجہاں ایک بارپھران کا کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا،ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں 6پلیئرزٹیم کوجوائن کرلیں گے۔
پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان 3ٹیسٹ اور3ٹی 20میچزکی سیریز5اگست سےکھیلی جائے گی۔