Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

قومی اسکواڈ میں شامل 6کھلاڑی غیرملکی پرواز کےذریعے مانچسٹر روانہ

لاہور:6کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ غیرملکی ...
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2020 12:56pm

لاہور:6کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ غیرملکی پرواز کے ذریعے لاہور سے مانچسٹرروانہ ہوگیا۔

مسلسل 2کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی اسکواڈ میں شامل 6کھلاڑی لاہورسے مانچسٹرروانہ ہوگئے۔

کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان،فخرزمان، محمد رضوان، اورمحمد حسنین شامل ہیں۔

کھلاڑی مانچسٹرسے بذریعہ بس وورسٹرپہنچیں گےجہاں ایک بارپھران کا کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا،ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں 6پلیئرزٹیم کوجوائن کرلیں گے۔

پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان 3ٹیسٹ اور3ٹی 20میچزکی سیریز5اگست سےکھیلی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div