Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2020 07:10pm

گندم کے بحران کے خدشے کا اظہار

پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ گندم کا بحران پھر سر اٹھارہا ہے، گندم کے پی کے سے اسمگل ہورہی ہے،

بیان میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم صرف الزام تراشی سے کام نہیں چلے گا،تیل کی قیمت بڑھتے ہی تیل آگیا، کیا کسی ذمہ دار کیخلاف ایکشن ہوا۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ان لاڈلوں کیخلاف وزیراعظم ایکشن نہیں لیں گے، اس میں بھی پیپلزپارٹی کا قصور ہے؟

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں کہتے ہیں پہلے ایسے ہوا تھا، ہر معاملے کو سازش قرار دے دیتے ہیں۔

انہون نے مزید کہا کہ خان صاحب آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیںلوگ آپ سے 2 سال کا جواب پوچھ رہے ہیں، بلاول کی تضحیک کرنے کیلئے یہی کہا جاتا ہے کہ وہ ابھی بچے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے تاریخ میں کردار ادا کرنا ہوتا ہے وہ 70،80 سال کا انتظار نہیں کرتے،حکومت مزید چلی تو پاکستان نہیں چلے گا۔

Read Comments