کراچی: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا، اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے جدید طرز کے قومی کپڑوں کا اسٹوڈیو کھول لیا جس کی وجہ سے کراچی کے تجارتی مرکز طارق روڈ کی کرتا گلی توجہ کا مرکز بن گئی۔
اس دوکان پر جاوید میانداد کے بنائے کپڑے فروخت ہونے لگے۔ یہاں قومی لباس، کرتے اور مختلف ڈیزائن کی واسکٹ دستیاب ہیں۔
قومی ستارہ کی شناخت والے کرتے مقبولیت پارہے ہیں جبکہ خوشنما رنگوں والا معیاری کپڑا بھی فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جاوید میانداد کے ملبوسات آن لائن بھی دستیاب ہیں۔