ترقیاتی منصوبوں اور کورونا سے نمٹنے کے لئے عالمی بینک سے پاکستان کو مزید50کروڑ ڈالرزسےزائدرقم موصول ہوگئی۔رواں ماہ عالمی بینک سے مجموعی طور پر ایک ارب 24 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو عالمی بینک سے50کروڑ55لاکھ ڈالر وصول ہوگئے ہیں۔
یہ رقم ترقیاتی منصوبوں اور کورونا سے نمٹنے کے لئے دی گئی ہے۔ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔
اس سے قبل جولائی میں ہی عالمی بینک سے 73 کروڑ 70لاکھ ڈالر وصول ہوئے تھے۔
اس طرح رواں ماہ عالمی بینک سے پاکستان کو ایک ارب24 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔