Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

عالمی بینک سے پاکستان کو مزید 50کروڑ ڈالرز موصول

رواں ماہ عالمی بینک سے مجموعی طور پر ایک ارب 24 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔
شائع 28 جولائ 2020 07:03pm
کاروبار

ترقیاتی منصوبوں اور کورونا سے نمٹنے کے لئے عالمی بینک سے پاکستان کو مزید50کروڑ ڈالرزسےزائدرقم موصول ہوگئی۔رواں ماہ عالمی بینک سے مجموعی طور پر ایک ارب 24 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو عالمی بینک سے50کروڑ55لاکھ ڈالر وصول ہوگئے ہیں۔

یہ رقم ترقیاتی منصوبوں اور کورونا سے نمٹنے کے لئے دی گئی ہے۔ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس سے قبل جولائی میں ہی عالمی بینک سے 73 کروڑ 70لاکھ ڈالر وصول ہوئے تھے۔

اس طرح رواں ماہ عالمی بینک سے پاکستان کو ایک ارب24 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div