ڈربی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ راتوں رات بلے بازوں کی تکنیک بہتر نہیں کرسکتا۔ انگلینڈ فائٹ کرنے نہیں بلکہ جیتنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک پریس کانفرس میں اُن کا کہنا تھا کہ سیریز کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں، ہاریں گے تو بطور بیٹنگ کوچ ذمہ داری قبول کروں گا، وقار یونس سے جادو کی چھڑی لینے کی کوشش کروں گا۔
یونس خان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسا کام کرکے جاؤں کہ کھلاڑی ہمیشہ یاد رکھیں۔