Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2020 07:56pm

وسیم خان نے مستقبل میں انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتے ہیں کہ انگلینڈ سے دورہ پاکستان کیلئے فی الوقت کوئی بات نہیں، مستقبل میں تبادلہ خیال ضرور کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مستقبل میں انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے دورہ پاکستان کیلئے فی الوقت کوئی بات نہیں، مستقبل میں تبادلہ خیال ضرور کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کھلاڑیوں کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کیا، تمام لڑکے انگلینڈ میں انجوائے کررہے ہیں، اس ٹور کا مستقبل میں پاکستان کرکٹ بہت فائدہ ہوگا۔

Read Comments