Aaj Logo

شائع 10 اگست 2020 06:15pm

وزیر اعظم کی یاسمین راشد سے ملاقات،صحت کی سہولیات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدسےملاقات کی جس میں پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم سے متعلق پیشرفت اورہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت کی سہولیات سے متعلق عوامی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سےصوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی ملاقات میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نےبتایا کہ عوام کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کےحوالے سے نہایت حوصلہ افزاء ردعمل سامنے آیا ہے۔ صحت انصاف کارڈ کی بدولت مستحق افراد اور ان کے خاندانوں کو صحت کے حوالے سے خاطر خواہ ریلیف میسر آیا ہے۔

وزیراعظم نے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Read Comments