Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وزیر اعظم کی یاسمین راشد سے ملاقات،صحت کی سہولیات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت.
شائع 10 اگست 2020 06:15pm
ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدسےملاقات کی جس میں پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم سے متعلق پیشرفت اورہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت کی سہولیات سے متعلق عوامی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سےصوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی ملاقات میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نےبتایا کہ عوام کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کےحوالے سے نہایت حوصلہ افزاء ردعمل سامنے آیا ہے۔ صحت انصاف کارڈ کی بدولت مستحق افراد اور ان کے خاندانوں کو صحت کے حوالے سے خاطر خواہ ریلیف میسر آیا ہے۔

وزیراعظم نے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔