Aaj Logo

شائع 14 ستمبر 2020 10:43pm

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے 12 افراد ہلاک،21 لاپتہ

نیپال میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 12 افراد ہلاک اور کم از کم 21 لا پتہ ہو گئے ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے دارالحکومت کٹھمنڈو کے مشرق میں واقع تین دیہات سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

نیپال میں جون سے شروع ہوئی مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے اب تک 314 افراد ہلاک جبکہ 111 لا پتہ ہوچکے ہیں۔

Read Comments