Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے 12 افراد ہلاک،21 لاپتہ

تودہ گرنے سے دارالحکومت کٹھمنڈو کے مشرق میں واقع تین دیہات سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
شائع 14 ستمبر 2020 10:43pm

نیپال میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 12 افراد ہلاک اور کم از کم 21 لا پتہ ہو گئے ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے دارالحکومت کٹھمنڈو کے مشرق میں واقع تین دیہات سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

نیپال میں جون سے شروع ہوئی مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے اب تک 314 افراد ہلاک جبکہ 111 لا پتہ ہوچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div