Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2020 06:52pm

'اورنج ٹرین منصوبے کا جلد افتتاح کیا جائے گا'

چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ(ر) جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے کاجلد افتتاح کیاجائے گا۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ منصوبے کے ابتدائی معاملات حل کرلئے گئے ہیں جبکہ کرائے کا بھی تعین ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرینوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلانے جبکہ منصوبے کیلئے بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments