Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2020 09:30pm

'اعانتی نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ سبسڈیز کا فائدہ مستحق عوام کو پہنچے۔

پیر کو وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کو فراہم کی جانے والی سبسڈیز کے نظام کو شفاف اور منظم بنانے کے بارے میں اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی خزانے سے فراہم کی جانے والی سبسڈیز کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کرنا اور معاشرتی اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر مستحق افراد کی جانب سے سبسڈیز کا غلط استعمال وسائل کا زیاں ہے او ر مستحق افراد کی حق تلفی ہے۔

وزیراعظم نے تھنک ٹینک کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ حکومت کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر قابل عمل تجویز کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ ان پر مرحلہ وار طریقے سے عمل درآمد کیا جاسکے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments