Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2020 09:59pm

'اقتصادی راہداری اور علاقائی روابط حکومت کی اولین ترجیح ہے'

مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری اور علاقائی روابط حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیراور ڈپلومیٹک کور کے ڈین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان،افغانستان، پاکستان اور بھارت کاگیس منصوبہ تکمیل کے مرحلے میں ہے۔

ڈپلومیٹک کور کے ڈین نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان سے فائبر آپٹک اور بجلی درآمد کرسکتا ہے۔

انہوں نے افغانستان میں قیام امن میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments