Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

'اقتصادی راہداری اور علاقائی روابط حکومت کی اولین ترجیح ہے'

معید یوسف کا کہنا تھا کہ ترکمانستان،افغانستان، پاکستان اور بھارت کاگیس منصوبہ تکمیل کے مرحلے میں ہے۔
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2020 09:59pm

مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری اور علاقائی روابط حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیراور ڈپلومیٹک کور کے ڈین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان،افغانستان، پاکستان اور بھارت کاگیس منصوبہ تکمیل کے مرحلے میں ہے۔

ڈپلومیٹک کور کے ڈین نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان سے فائبر آپٹک اور بجلی درآمد کرسکتا ہے۔

انہوں نے افغانستان میں قیام امن میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div