Aaj Logo

شائع 26 ستمبر 2020 09:06pm

وزیراعظم نے پاکستان کا نکتہ نظر جرات مندانہ اندازاسے پیش کیا

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی اورعلاقائی امور پر پاکستان کاموقف جرات مندانہ انداز میں' حکمت اور دانش مندی سے پیش کیا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس سے وزیراعظم کے خطاب سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں حکومت کے ریاست مدینہ کی طرز پر نئے پاکستان کے قیام کے وژن کو اُجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی جارحیت اور ریاستی دہشتگردی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے اور کشمیریوں کے حقوق کے وعدے پورے کرنے اور استصواب رائے پر زور دیتے ہوئے بڑے جامع انداز میں تنازعہ کشمیر پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےتنازعہ کشمیر،افغان امن عمل،اسلام امخالف نفرت انگیز واقعات،کوروناوائرس اور غیر قانونی طورپررقوم کی منتقلی کےمعاملات اور انکے حل کے طریقے بڑی تفصیل سے پیش کئے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی، سلامتی کونسل میں اصلاحات اور عالمی امن وسلامتی کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کےلئے عالمی برادری پر زور دیا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments