کورونا وائرس کے باعث نومبرمیں متحدہ عرب امارات میں شیڈول انڈر نائنٹین ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا۔
کورونا وائرس کے کھیلوں پر وار جاری، ایشین کرکٹ کونسل کا ایک اور ایونٹ کورونا کی نذر ہوگیا۔ گزشتہ ماہ سینئیر ٹیموں کا ایشیا کپ پہلے ہی ملتوی ہوچکا ہے اور اب آئندہ ماہ یو اے ای میں ہونے والا انڈر نائنٹین ایشیا کپ بھی ایک سال کیلئے ملتوی کردیا گیا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے گیم ڈیولپمنٹ منیجر کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل اب 2021 میں ونڈو نکال کر ایونٹ کا انعقاد کرے گی۔
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، میزبان یو اے ای اور 2 کوالیفائر ٹیموں کو حصہ لینا تھا۔