Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کا ایک اور اہم ایونٹ ملتوی

کورونا وائرس کے باعث نومبرمیں متحدہ عرب امارات میں شیڈول انڈر...
شائع 14 اکتوبر 2020 09:57pm

کورونا وائرس کے باعث نومبرمیں متحدہ عرب امارات میں شیڈول انڈر نائنٹین ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے کھیلوں پر وار جاری، ایشین کرکٹ کونسل کا ایک اور ایونٹ کورونا کی نذر ہوگیا۔ گزشتہ ماہ سینئیر ٹیموں کا ایشیا کپ پہلے ہی ملتوی ہوچکا ہے اور اب آئندہ ماہ یو اے ای میں ہونے والا انڈر نائنٹین ایشیا کپ بھی ایک سال کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے گیم ڈیولپمنٹ منیجر کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل اب 2021 میں ونڈو نکال کر ایونٹ کا انعقاد کرے گی۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، میزبان یو اے ای اور 2 کوالیفائر ٹیموں کو حصہ لینا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div