نئے ٹیلنٹ کی تلاس کیلئے پی ایس ایل فرینچائز پشاور زلمی کی جانب سے کوئٹہ میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔
ملک میں نئے ٹیلنٹ کی کھوج، پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی بلوچستان پہنچ گئی۔ کوئٹہ میں کیمپ کا انعقاد کیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو بھیجنے والے کرکٹرز کو مدعو کرکے ٹرائلز لئے گئے۔ محمد اکرم اور ارشد خان نے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔
فرنچائز انتظامیہ کے مطابق بہترین ٹیلنٹ کو پی ایس ایل ایمرجنگ کٹیگری میں موقع ملے گا۔