وہاڑی سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈو پلیئر ماہم آفتاب انتقال کرگئیں، وہ برین ٹیومرکے علاج کے سلسلہ میں شوکت خانم اسپتال داخل تھیں لیکن جانبر نہ ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق 26 سالہ ماہم آفتاب نے نیشنل و انٹرنیشل سطح پر تائیکوانڈو میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہیں "دختر وہاڑی" کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔
ماہم آفتاب کے انتقال پر پی سی بی، پی ایس بی اور کئی نامور کھلاڑیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔