Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2020 06:49pm

کورونا کے باعث ملتوی ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ کا نیا شیڈول

پاکستان ٹیم آئندہ برس اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، پی سی بی نے دورہ کی تصدیق کردی۔ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

فیوچر ٹور پروگرام کے تحت یہ سیریز رواں برس ستمبر اکتوبر میں شیڈول تھی جو کورونا کے باعث ملتوی ہوئی تھی۔

دورے کے بعد پاکستان نے زمبابوے کیخلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنے ہیں۔

Read Comments