Aaj Logo

شائع 12 نومبر 2020 07:26pm

ملکی قرضوں اورواجبات کاحجم ریکارڈ448کھرب روپےتک پہنچ گیا

ملکی قرضوں اور واجبات کاحجم ریکارڈ448کھرب روپےتک پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک کےمطابق ایک سال کے دوران سرکاری قرض اور واجبات میں 33 کھرب روپے اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق رواں سال 30ستمبر تک حکومتی قرضوں اور واجبات کی مالیت میں 33کھرب روپے اضافہ ہوا۔

ستمبر 2019تک یہ مالیت 415 کھرب روپے تھی۔

رواں مالی سال پہلی سہ ماہی تک مقامی قرضوں اور واجبات کا حجم 448 کھرب روپے رہا۔30 جون تک قرضوں اور واجبات کی مالیت 445 کھرب روپے تھی۔

Read Comments