کراچی: ملتان سلطانز کیخلاف دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو خطرناک یارکر مارتے ہوئے پہلی ہی گیند پر بولڈ کیا تاہم وکٹ لینے کے بعد انہوں نے ایسا کام کیا کہ سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کیا لیکن وکٹ لینے کے بعد انہوں نے "رسپیکٹ" دیتے ہوئے بوم بوم کے آگے ہاتھ جوڑ لئے۔
واضح رہے کہ اس وقت لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پی ایس ایل فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم منگل کو کراچی کنگز کیخلاف ٹائٹل کے حصول کیلئے دو دو ہاتھ کرے گی۔