انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 سال بعد پاکستان آئے گی، انگلش بورڈ نے اکتوبر 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں میچز کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا۔ میچز 14 اور 15 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ برس جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم کا 2016 سے یہ مسلسل چھٹا دورہ ہوگا۔